امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر آل سعود کو ذلیل کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب کی تذلیل کی ہے۔
فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی تحقیر آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیسے کے سوا ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب امریکی حمایت کے اخراجات ادا کر رہا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے امریکی حمایت اور اس کے اخراجات کی بات کہی ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر نے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن کی فوجی پشت پناہی کے بغیر تم دو ہفتے بھی اقتدار میں باقی نہیں رہ سکتے۔
امریکی صدر ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ سعودی بادشاہ امریکی فوج کے اخراجات برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب اور سعودی حکمرانوں کی تذلیل کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔