سعودی ایئربیس کو ایک بار پھر ڈرون حملہ
شیعہ نیوز: یمنی افواج نے سعودی عرب کی ملک خالد ایئربیس کو ایک بار پھر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے ڈرون طیاروں نے ایک بار پھر بدھ کی صبح جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں واقع ملک خالد ایئربیس کوقاصف کے ٹو ڈرون طیاروں سے حملوں کا نشانہ بنایاہے۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں سعودی جارحیتوں اور محاصرے کا جواب ہیں اور یہ یمن کے قانونی اور جائز حق کے دائرے میں کی جا رہی ہیں ۔
یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے گذشتہ جعمرات، اتواراور پیر کو بھی ملک خالد ایئربیس کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
اس سے قبل یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیردفاع محمد ناصرالعاطفی نے زور دے کر کہا تھا کہ اگر سعودی اتحاد یمن کے خلاف اپنی حماقت کا سلسلہ جاری رکھے گا توعظیم درد نامی اسٹریٹیجی پرعمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔
سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کررہا ہے اور اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔