آیت اللہ سیستانی کے واضح مؤقف میں اقوام عالم کیلئے ایک اہم پیغام تھا. الفتح الائنس
شیعہ نیوز:عراقی الفتح الائنس کے رہنما فاضل الفتلاوی نے اس بات پر زور دیتے ہوئےکہ پوپ فرانسس کی آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کے دوران، عزت مآب مرجع تقلید کے اسرائیلی قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق واضح انکار نے اس راہ میں کوشاں حکمرانوں کا راستہ روک دیا، اشارہ کیاکہ آیت اللہ سیستانی کے واضح مؤقف، عالمی سطح پر اقوام عالم سمیت دنیا بھر کے حکمرانوں کیلئے ایک اہم پیغام تھا۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی اور پوپ فرانسس کے مابین ملاقات کے دوران ، عزت مآب نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے اپناواضح اور دو ٹوک مؤقف بیان کردیا۔
الفتح الائنس کے نمائندے نے مزید کہا کہ اس تاریخی ملاقات میں،اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف آیت اللہ سیستانی کی واضح مخالفت نے امت اسلامیہ اور فلسطین سے غداری کرنے والوں کو آئینہ دکھایا۔
الفتلاوی نے بیان کیا کہ آیت اللہ سیستانی کی مجرمانہ اور غیر قانونی محاصروں، ظلم، غربت، دینی آزادیوں کی پائمالی، معاشرتی انصاف کے فقدان اور اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی واضح مخالفت اور یہ عزت مآب کی جانب سے اقوام عالم اور دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے واضح پیغام ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ العظمی سیستانی نے پوپ فرانسس سے ملاقات میں ملت فلسطین کے حقوق پر زور دیا ہے