
امریکی طلباء تحریک کے تسلسل میں بنگلادیشی طلباء کا مظاہرہ
شیعہ نیوز: مختلف یونیورسٹیوں کے بنگلادیشی طلباء نے صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا اور غرہ میں نسل کشی کے خاتمے اور ایک فلسطینی ریاست کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی طلباء نے بھی پیرکو امریکی طلباء کی فلسطین حامی تحریک کے تسلسل میں مظاہرہ کیا – احتجاجی طلبا یہ نعرے لگا رہے تھے اور اپنے ہاتھوں میں پرچم اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ، فلسطین کو آزاد کرو، نسل کشی بند کرو۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی معاہدہ ، اس وقت گیند اسرائیل کے کورٹ میں ہے، خلیل الحیہ
بنگلادیشی طلباء نے امریکی یونیورسٹیوں کے فلسطین حامی طلباء پر پولیس کے تشدد اور ان کی گرفتاریوں پر کڑی تنقید کی۔
بنگلادیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے بھی گذشتہ ہفتے احتجاجی طلباء پر امریکی پولیس کے تشدد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعی ایک المیہ ہے کہ واشنگٹن دوسروں کو انسانی حقوق کی تعلیم دے رہا ہے۔
فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر، دنیا بھر میں شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور دنیا کے بیشتر ملکوں کے عوام، مختلف حکومتیں اور بین الاقوامی ادارے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں سراپا احتجاج ہیں۔