اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آرمی چیف کی سعودی جوائنٹ چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب، سعودی جوائنٹ چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ‘سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے علاقائی تعاون، امن اور استحکام کو بہتر بنانے کے لیے سلطنت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں کمانڈرز نے علاقائی سلامتی کی صورتحال بشمول افغان امن عمل اور دوطرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاک افغان سرحد پر دہشتگرد حملہ، ایف سی کے 4 جوان شہید

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دوطرفہ فوجی تعاون پر زور دیا اور کہا کہ اس سے علاقائی امن و سلامتی پر مثبت اثر پڑے گا۔ قبل ازیں 29 اپریل کو ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نےبریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ مئی کے شروع میں وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ہم منصب سے ریاض میں ملاقات ہوئی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے پہنچے تھے۔ سعودی وزارت دفاع نے ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل فیاض بن حماد الرویلی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ بعد ازاں سعودی ہم منصب اور سعودی عرب کے کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (اسٹاف) فہد بن ترکی السعود سے آرمی چیف اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد نے ملاقات کی اور انہیں سعودی وزارت دفاع میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔ ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل فیاض بن حماد نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عسکری تعاون کی نئی جہتوں اور انہیں مضبوط اور مستحکم بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button