
داعشی عناصر زہریلی گیس عراق میں منتقل کررہے ہیں۔ حشد الشعبی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی عوامی رضاکارفورس حشد الشعبی نے کہا ہے کہ داعش نے شام سے مسٹرڈ گیس عراق میں منتقل کیا ہے۔
عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے سینیئر کمانڈر حمید الیاسری نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے مسٹرڈ گیس شام سے عراق میں منتقل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی افواج کو ان کارروائیوں کا علم ہوگیا ہے اسی لئے ان کو چاہئے کہ وہ اب اس گروہ کو پوری طرح سے نیست و نابود کرنے کے لئے اپنی کارروائیاں شروع کردیں۔
اس سے پہلے بھی عراقی حکام نے کہا تھا کہ داعش کے عناصرشام کی سرحد عبور کرکے عراق میں داخل ہورہے ہیں۔
اس درمیان الحشد الشعبی نے عراق کے صوبہ دیالہ میں داعش کے ایک اہم اڈے کو تباہ کردیا تھا ۔
امریکہ اور بعض عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملوں سے شام کا بحران دوہزار گیارہ میں اور عراق کا بحران دوہزار چودہ میں شروع ہوا تھا۔
ان بحرانوں کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں کرنا تھا لیکن شام اور عراق کی افواج نے ایرانی فوج کی مشاورت سے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی کمر توڑ دی ہے۔