دنیا
افغانستان میں سابق خاتون رکن پارلیمنٹ قتل
شیعہ نیوز:کابل پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سابق حکومت میں شامل ایک خاتون پارلیمنٹ رکن مرسل نبی زادہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں اپنے مکان کے اندر قتل کر دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کے ساتھ ان کا گارڈ بھی مارا گیا جبکہ بھائی زخمی ہو گیا ہے۔
طالبان حکومت کے پولیس ترجمان نے اس واقعے کی تحقیقات اور مجرموں کی گرفتاری عمل میں لانے کا اعلان کیا ہے۔