
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ہرنائی میں حملے کی مذمت، بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے : وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئر کور(ایف سی) بلوچستان کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں 7 بہادر جوانوں کی شہادت پر دکھی ہوں۔
وزیر اعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کیلئے دعا گو ہوں۔
انہں نے کہا کہ ہماری قوم بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارے بہادر سپاہی دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں اور دہشت گردوں کو بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔