اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ادارے انہیں سمجھائیں اب مزید برادشت نہیں کیا جائے گا شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہاکہ ہم اپنے ہاں موجود غیر ذمہ داروں کی پشت پہ نہیں کھڑے، ایک فرد کہ پیچھے پوری ملت قربان نہیں کرسکتے پاکستان ترقی کی جانب ہے، بلاک کی تبدیلی کی طرف ہے، پرانے دوستوں کو کیوں تکلیف ہے کہ نیا دوست کیوں بن رہا ہے؟ پرانے کو دشمن تو نہیں بنا رہے۔

انہوں نے کہاکہ ا سطرح ہمیں شیعہ سنی لڑائی پسند نہیں اسی طرح سنی سنی لڑائی پسند نہیں، آج پورے پاکستان میں نا صرف شیعہ سنی کو لڑانے کی کوشش ہے بلکہ سنی سنی کو لڑانے کی بھی کوشش ہے۔

علامہ شہنشاہ نقوی مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار میں انجمن جعفرطیار کی جانب سے منعقدہ عشرہ سجادیہ سے خطاب کررہے ہیں۔

عشرہ سجادیہ کی دوسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کالعدم جماعتوں کی جانب سے ملک کا امن تباہ کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ مجمع دکھا دکھا کہ ہمیں روب میں لانے کی کوشش نا کرو، تم بھڑکا بھڑکا کہ لاتے ہو، ہمیں بنا کچھ کرے بھی مجمع سنبھالنا مشکل ہوتا ہے ۔

شہر کراچی میں گذشتہ روز 11 ستمبر بروز جمعہ اعلانیہ شیعہ تکفیراور امام بارگاہ پر حملے کی جانب ملکی سلامتی کے اداروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ اداروں سے بات کر رہا ہوں، سمجھاو انھیں، بہت برداشت ہوگئی، انہیں لگام دو، زور اور مجمع کی بنیاد پہ جو آج ہوا برداشت نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button