دنیا

ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات ضرورت ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برطانوی وزیر اعظم نے ایران جوہری معاہدے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اس کے تحفظ پر زور دیا۔

تھرسا مے نے چتم ہاوس تھنک ٹیک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے درپیش چلینجز کے باجود اس کا تحفظ لازمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے سیاست کے میدان میں باہمی مفاہمت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہیئں یا نہ چاہئیں ایران جوہری معاہدہ، ہمارے مطالبات کے وصول کا سب سے اچھا آپشن ہے۔

واضح رہے کہ ایران جوہری معاہدے کے تین یورپی رکن ممالک بشمول جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں ایران جوہری معاہدے کے تحفظ سمیت خلیج فارس میں حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button