پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عراقی امیگریشن حکام کی غیر ذمہ دارانہ رویہ، پاکستانی زائرین کو مشکلات کا سامنا

اربعین حسینی کے موقع پر لاکھوں پاکستانی زائرین براستہ ایران عراق میں داخل ہوئے۔واپس آنے والے پاکستانی زائرین جزابہ بارڈر پر مشکلات کا سامنا ہے۔عراقی امیگریشن حکام نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے درجنوں پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ غائب کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زائرین بھوکے پیاسے ہیں 46سینٹی گریڈ کی گرمی میں بے حال ہیں۔ خواتین کا برا حال جبکہ شدید گرمی میں نہ پانی نہ کھانا نہ ہی فون کے سگنلز آرہے ہیں۔

زائرین نے عراق میں پاکستانی سفارت خانہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب بغداد ائیرپورٹ پہ18 پاکستانی زائرین پھنسے ہوئے ہیں واپسی کے ٹکٹ نہیں مل رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button