امریکہ اور اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں
وال اسٹریٹ جنرل نے بھی تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف فوجی حملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے
شیعہ نیوز: ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی ائیرفورس ایران کی نیوکلئیر تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔ جبکہ اسرائیل کے ایک اور اخبار "یدیوتھ ارناتھ” کے فوجی نمائندے یوسی یشوا نے بھی خبر دی ہے کہ اسرائیل بہت جلد ایران کی ایٹمی تنصابات پر حملہ کرنے والا ہے۔
دوسری جانب امریکہ کے نو منتخب صدر ٹرمپ کی ٹیم بھی ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے ایران پر فوجی حملہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطینیوں کو ختم کرنے کے لیے طبی عملے کو نشانہ بنا رہا ہے، یورو- میڈیٹیرینین
وال اسٹریٹ جنرل نے بھی تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف فوجی حملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔
جبکہ دوسری جانب ایران نے اپنے دفاع کے لیے مکمل تیاری کا اعلان کیا ہوا ہے جبکہ حملہ آور ہونے والے ممالک کو سخت ترین اور مہلک جوابی حملے کی وارننگ بھی دے رکھی ہے۔