اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کورونا وائرس کو مقامات مقدسہ کے زائرین سے جوڑنا شرمناک ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علماء کرام حکومت کا ساتھ دیں لیکن اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام طبقات سیاسی مذہبی اور مسلکی اختلافات بھول کر ایک آواز ہوجائیں اور قومی جذبے کے ساتھ موذی وباء کا مقابلہ کریں۔

علامہ ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ میڈیا پر مخصوص قسم کا پروپیگنڈا قومی یکجہتی کی فضاء کو متاثر کر رہا ہے، اس آزمائش و مصیبت کو مقامات مقدسہ کے زائرین سے جوڑنا نہ صرف خلاف حقائق بلکہ قومی یکجہتی کی فضاء کے بھی منافی ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب و عوامل سے سب ذمہ داران بخوبی آگاہ ہیں، عوامی رائے سازی میں میڈیا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اِس حوالے سے ضروری اقدامات کئے جائیں اور منفی تاثر اجاگر کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے، بیرون ممالک سے واپس آنے والے مسافروں بالخصوص زائرین کیلئے بنائے گئے کیمپوں کی صورتحال اطمینان بخش نہیں، شیعہ علماء کو ان کیمپوں تک رسائی دی جائے تاکہ حکومت کا ہاتھ بٹا سکیں، کیمپوں میں صفائی، غذا اور علاج کی فراہمی اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے حکومتی اہلکاروں کے ساتھ شیعہ علماء کے نمائندگان کو بھی شامل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button