مشرق وسطی

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ عباس موسوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکام کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی دھمکیوں کو اس ناجائز رجیم کی کمزوری اور بے بسی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی جارجیت اور احمقانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

یہ بات سید عباس موسوی نے بروز پیر ایران کے خلاف اسرائیلی ریاست کے حالیہ من گھرٹ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے غاصب اسرائیلی ریاست کی دھمکیاں اس رجیم کی کمزوری کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ریاست ان بیانات سے اپنے حکمرانوں کے اندرونی مسائل اور بحرانوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی بنیاد و اساس ہی غاصبانہ قبضے، دہشت گردی اور جارحیت پر استوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی طاقت اور عوام پر انحصار سے اپنے ملک کا دفاع کرکے ملک کے خلاف کسی بھی قسم جارحیت کا دندان شکن جواب دے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ اور دیگر عہدیداروں نے پچھلے چند روز کے دوران اپنی ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایران کو براہ راست فوجی حملے کی دھمکی دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button