مشرق وسطی

کویت میں اسرائیلی مصنوعات فروخت کرنے والی دکان سیل

شیعہ نیوز: کویت کی وزارت صنعت و تجارت نے اسرائیلی مصنوعات فروخت کرنے والی ایک دکان کو بند کر دیا ہے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت صنعت و تجارت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کویت کے دارالحکومت کے علاقے الشویخ میں انسپکٹروں کی ٹیم نے چھاپے کے دوران ایک ایسی دکان کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جس میں اسرائیلی ساخت کی گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس فروخت ہو رہے تھے۔

کویت کی وزارت صنعت و تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ملک میں اسرائیلی ساخت کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی ہے۔

کویت نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ بحرین اور عرب امارات کے تعلقات کی بحالی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ کویت بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنا چاہتا ہے، تاہم کویت نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ کویت، اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button