اہم پاکستانی خبریں

لاہور جھڑپیں؛ پولیس نے پی ٹی آئی کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا

شیعہ نیوز: پولیس نے زمان پارک میں جھڑپوں اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کارکنوں میں لاہور کے علاوہ شیخوپورہ، اپر دیر، لوئر دیر اور آزاد کشمیر کے کارکن بھی شامل ہیں، ملزمان کو ریمانڈ کیلئے کل جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گاتحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے انکے 45 سے زائد کارکنان گرفتار کیے ہیں جبکہ 50 سے زائد کارکنان آنسو گیس اور لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

دریں اثنا دو روز تک پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپوں کے بعد زمان پارک کے اطراف صورتحال معمول پر آگئی ہے، کینال روڈ، مال روڈ، گڑھی شاہو اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔

زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کیمپوں میں خواتین کارکن بھی پہنچ گئی ہیں، کینال روڈ کے اطراف میں لگائے گئے کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button