
مشرق وسطی
آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں ایام فاطمیہ (س) میں مجالس عزا منعقد ہوں گي
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا منعقد کی جائیں گي۔
اطلاعات کے مطابق مجلس عزا کا سلسلہ کل پیر کے دن نماز مغرب و عشاء کے بعد شروع ہوگا جو جمعہ کے دن تک جاری رہےگا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے مجالس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی۔ مجلس عزا سے ایک خطیب اور ایک مداح خطاب کریں گے اور مجالس عزا کا پروگرام ٹی وی چينل سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔