مشرق وسطی

ایران میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں ملک گیر مظاہرے

شیعہ نیوز:ایرانی عوام نے جمعے کی نماز ادا کرنے کے بعد مختلف علاقوں میں شہر شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے حرم میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں مظاہرے کئے۔

نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد یہ احتجاجی مارچ دارالحکومت تہران کے ساتھ ساتھ مختلف دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی کیا گیا جس میں ایرانی عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔

اس مذمتی مارچ کے شرکا نے حضرت شاہ چراغ کے روضے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں، شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔

تہران کی نماز جمعہ کے بعد کئے جانے والے احتجاجی مارچ کے ساتھ ساتھ دو شہدا کے جلوس جنازہ بھی نکالے گئے۔

اسلامی تبلیغات کی کوآرڈی نیشن کونسل نے مارچ کے اختتام پر ایک قرارداد میں حضرت احمد بن موسی کاظم علیہ السلام کے حرم میں ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور اعلان کیا کہ اس دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل اور ان کے آلہ کار عناصر کو سمجھا جاتا ہے اور یہ ذمہ دار عناصر اپنے سنگین جرائم کی بنا پر اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button