دنیا

نائیجر: اسکول میں آگ لگنے سے 26 بچے ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نائیجر کے علاقے میں اسکول میں آگ لگنے سے 26 بچے ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

آگ لگنے سے 13 بچے زخمی ہیں جبکہ 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مقامی گورنر نے اے ایف پی کو بتایا کہ جنوبی نائجر میں کم از کم 26 اسکول کے بچے اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کے کلاس روم جو بھوسے اور لکڑی سے بنے ہوئے تھے میں آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

نائیجر جو دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے، انہوں نے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے ہزاروں کلاس رومز بھووسوں اور لکٹری سے ہی اپنی مدد آپ تعمیر کیے ہیں۔

آتش زدگی کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، لیکن بچوں کی اتنی بڑی تعداد میں اموات پہلی بار ہوئی ہیں۔

مقامی ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ بچوں کو بھوسوں کی کلاسز میں پڑھانا زیادہ خطرناک ہے، اس سے اچھا انہیں کھلی فضا میں درخت کے نیچے ہی پڑھا لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button