دنیا

پائلٹوں کی بغاوت، نیتن یاہو کا دورہ لندن تاخیرکا شکار

شیعہ نیوز:غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے تجویز کردہ متنازعہ "عدالتی اصلاحات” بل کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے مظاہروں کے بعد ایک برطانوی اخبار نے ایک ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو اپنا لندن کا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ اس کی وجہ کئی پائلٹوں کا انہیں لے جانے والے طیارے کو اڑانے سے انکار تھا۔

اسپوتنک کے مطابق اخبار نے مزید لکھا کہ پائلٹوں کے انکار کا تعلق نیتن یاہو کے عدالتی نظام میں تبدیلیوں کے منصوبے سے ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ

فلسطین میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو گزشتہ شیڈول سے ایک دن تاخیر سے یعنی آج جمعے کی صبح انگلینڈ کے لیے روانہ ہوئے۔

کئی ہفتوں سے صیہونی آباد کار مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button