
حماس کو غزہ پر حکومت کی اجازت نہیں دیں گے، صدر ٹرمپ
شیعہ نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صہیونی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو غزہ پر حکمرانی کا حق نہیں دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کے معاملے پر صہیونی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو غزہ پر حکمرانی کا حق نہیں دیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں دوبارہ وائٹ ہاؤس میں قدم رکھنے کے بعد صہیونی حکومت کی کھلی حمایت جاری رکھی ہے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک تصور کیے جا لرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی جانب سے فلسطین حامی مظاہروں پر کارروائی، ہارورڈ کا قانونی جواب
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم حماس کو غزہ پر حکمرانی کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم مشرق وسطی میں بہتر حالات پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے مشرق وسطی میں بڑی پیش رفت دیکھی ہے، وقت بتائے گا کہ غزہ میں آگے کیا ہوتا ہے۔
درایں اثناء وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لویت نے بتایا کہ ٹرمپ اور صہیونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان غزہ اور دوطرفہ تعلقات پر ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی ہے۔
ان کے مطابق اس گفتگو میں ایران کے جوہری مسئلے پر جاری امریکہ-ایران مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔