دنیا

ایران کے خلاف قرارداد کا نقصان زیادہ ہوگا، یورپ کو روس کا انتباہ

شیعہ نیوز: ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے آغاز پر ویانا میں عالمی اداروں میں روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے یورپ کو ایران مخالف قرارداد پیش کرنے کی جانب سے خبردار کیا۔

میخائیل اولیانوف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس شروع ہوگیا ہے اور اس بار ایران کا ایٹمی پروگرام توجہ کا مرکز بنا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : او آئی سی کی صہیونی حکومت کے جہاز میڈلین پر حملے کی شدید مذمت

روس کے مستقل مندوب نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران اس موضوع میں کوئی بڑی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے پھر بھی امریکہ اور یورپی ٹرائیکا نے تہران پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے ایک قرارداد کا مسودہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میخائیل اولیانوف نے کہا کہ ابھی سے واضح ہے کہ اس اقدام کا نہ صرف کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس کے نقصان کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button