مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب کا کورونا عروج پر لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی وزارت داخلہ نے دارالحکومت ریاض سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مکہ المکرمہ کے سوا تمام شہروں سے 21 جون کی صبح 6 بجے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ میں کمی آنے کے آثار نہ ہونے کے باوجود اتوار سے تمام کاروباری سرگرمیوں پرعائد پابندیاں ختم کرنے کااعلان کردیا گیا ہے۔ 28 مئی سے لاک ڈاؤن میں کی جانے والی نرمی کے بعد سے سعودی عرب میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور کورونا کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 1230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button