مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی قیدیوں کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس، حماس کی کڑی تنقید

شیعہ نیوز: حماس نے سلامتی کونسل کی جانب سے صہیونی قیدیوں کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے کے اعلان کے بعد غزہ میں نسل کشی کے حوالے سے سلامتی کونسل سمیت عالمی حلقوں کے دوہرے موقف پر کڑی تنقید کی۔

الجزیرہ نیوز نے بتایا ہے کہ حماس نے سلامتی کونسل سمیت عالمی حلقوں کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا صیہونی قیدیوں کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ایسے حالات میں منعقد کیا جا رہا ہے کہ جب فلسطینی قوم کو اسرائیلی نسل کشی کا سامنا ہے، کونسل کے اس دوہرے اور جانبدارانہ اقدام نے عالمی برادری کی نفرت کو ہوا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ماہ صفرکے آخری ایام کی عزاداری

اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ قابض رجیم 6 اسرائیلی قیدیوں کی موت کے بارے میں اپنا جھوٹا بیانیہ دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جب کہ یہ عمل تل ابیب کے جھوٹے پروپیگنڈے کا تسلسل ہے۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کی قسمت مجرم نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے اور وہ اور ان کے آرمی چیف قیدیوں کی موت کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے کشیدگی میں توسیع اور طاقت کے ذریعے قیدیوں کی رہائی کا خواب دیکھا لیکن اسے ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قیدیوں کی مزید ہلاکتیں ہوئیں۔

حماس نے نشاندہی کی کہ نیتن یاہو کی مخالفانہ پالیسیوں اور دوسروں کو دھوکہ دینے اور مذاکرات میں تعطل جاری رکھنے کی کوششیں مزید اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیں گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button