مشرق وسطی
الحدیدہ پر سعودی حملے میں متعدد یمنی شہید و زخمی
شیعہ نیوز: الحدیدہ میں اپنی شکت کا بدلہ لینے کے لئے سعودی کوششیں جاری ہیں اور الحدیدہ کے ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے کل رات کے ہونے والے حملے میں متعدد یمنی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کی جانب سے ابوظہبی پر کئے جانے والے جوابی میزائلی اور ڈرون حملے کے بعد سعودی و امریکی اتحاد کی طرف سے جارحیت کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس میں اب تک درجنوں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔
جارح سعودی اتحاد اپنی گزشتہ تقریباً سات برس سے جاری جارحیت کے دوران لاکھوں یمنی عوام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی پچاسی فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر چکا ہے۔