مشرق وسطی

صیہونی حکومت نے بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر اور اس کے اطراف کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ’’ہولوکاسٹ فورم‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب کی آڑمیں بیت المقدس کے تمام اہم مقامات پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی اور شہریوں کوگھروں سے نکلنے سے روک دیا۔

خیال رہے کہ ہولوکاسٹ کے حوالے سے تقریب میں شرکت کے لیے امریکی نائب صدر مائیک پنس، روسی صدر ولادی میر پوتین، برطانوی شہزادہ چارلس اور دیگر عالمی شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

عبرانی میڈیا کے مطابق بیت المقدس میں ہولوکاسٹ کی تقریب میں شرکت سے قبل شہر میں 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئےہیں۔

10 ہزار پولیس اہلکار پوری صیہونی ریاست کی کل پولیس کا ایک تہائی ہے۔ ان اہلکاروں کوبیت المقدس میں تعینات کیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت نے بیت المقدس کونو فلائی زون قرار دیتے ہوئے مسافر طیاروں اور ڈرون طیاروں کی پروازوں پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button