مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی شیطنت اور شرارتوں سے سپاہ قدس کا راستہ تبدیل نہیں ہوگا

شیعہ نیوز:سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے خطے میں امریکی شیطنت اور شرارتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شیطنت اور شرارتوں سے سپاہ قدس کا راستہ تبدیل نہیں ہوگا۔

جنرل قاآنی نے تہران یونیورسی میں شہید میجر جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی پہلی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنرل قاآنی نے شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی پہلی برسی منعقد کرنے کے سلسلے میں قوم کے عظیم اہتمام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی برسی شاندار طریقہ سے اور عوام کی موجودگي میں منعقد کرنا چاہتے تھے لیکن کورونا وائرس کی بنا پر اسے محدود پیمانے پر منعقد کیا جارہا ہے۔

جنرل قاآنی نے کہا کہ شہید سلیمانی مرد میدان تھے وہ استقامت اور پائداری کا مظہر تھے انھیں اپنے نفس پر بھی بے حد کنٹرول تھا۔ ان کا ہر عمل اخلاص پر مبنی تھا۔ انھوں نے شام اور عراق میں مسلمانوں کے دفاع اور برادر اسلامی ممالک کی ارضی سالمیت کے سلسلے میں تاریخي کردار ادا کیا۔ شہید سلیمانی نے خطے میں امریکی ، اسرائیلی اور ان کے ایجنٹ عرب حکمرانوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں شاندار نقش ایفا کیا۔

انھوں نے کہا کہ دشمن گذشتہ 30 برسوں سے شہید سلیمانی کے قتل کی کوشش کرتا رہا اور آخر کار دنیا کے پست ترین شخص امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کے عظيم ترین شخص کو قتل کرنے کا حکم دیا ۔ شہید سلیمانی کا امریکہ کے ہاتھوں بہیمانہ اور بزدلانہ قتل شہید سلیمانی کی عظمت اور شجاعت کا مظہر اور امریکہ کی شکست اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button