اہم پاکستانی خبریں

فلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیئے، آفاق احمد

شیعہ نیوز:مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا کہ تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں کرائم کم ہوگا۔ کراچی میں سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم کا جو بازار گرم تھا اس میں تارکین وطن ملوث تھے، کریمنلز کو پکڑنا اس لئے مشکل تھا کہ ان کا اس شہر میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تارکین وطن کو نکالنے والے اقدامات کو سراہتا ہوں، تارکین وطن کے واپس جانے سے اس شہر کے حالات بہتر ہونگے، جماعت اسلامی افغانیوں کو نکالنے کے خلاف کیوں مہم چلا رہی ہے، مشرقی پاکستانیوں کیلئے جماعت اسلامی نے کیوں مہم نہیں چلائی۔ آفاق احمد کا فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیئے، او آئی سی کا کوئی کردار نہیں، ہم اگر لڑائی نہیں کر سکتے تو اسرائیل کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button