دنیا
یورپی یونین کی بیت المقدس میں انروا کے ہیڈ کوارٹر پر غیرقانونی یہودی آبادکاروں کے حملے کی مذمت
شیعہ نیوز: یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل نے مشرقی بیت المقدس میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی انروا کے ہیڈ کوارٹر پر غیرقانونی یہودی آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں جوزپ بورل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین، یروشلم میں واقع انروا کے مرکز پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتی اور چاہتی ہے کہ اس کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ جوزپ بورل نے مزید کہا کہ اسرائیل، انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔