
آئی ایس او جنوبی پنجاب کا پہلا اجلاس عاملہ اختتام پزیر
اجلاس میں آنے والے سال کی ترجیحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور اگلے 6 ماہ کی پلاننگ اور ریجنل کابینہ برائے سال 2024-25 کی منظور کی گئی
شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن سال 25-2024 کا پہلا اجلاس عاملہ بعنوان آمادگی ظہور و ارتقا تنظیم ریجنل سیکرٹریٹ المصطفی ہاوس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز دعائے توسل سے کیا گیا۔ ریجنل صدر آئی ایس او پاکستان جنوبی پنجاب ریجن سید احتشام حیدر نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان حیدر ثقفی، سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن علامہ غضنفر عباس حیدری اور امام جمعہ جامعہ مسجد حیدریہ گلگشت ملتان علامہ احسان رضی نے اراکین مجلس عاملہ سے گفتگو کی۔ اجلاس میں آنے والے سال کی ترجیحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور اگلے 6 ماہ کی پلاننگ اور ریجنل کابینہ برائے سال 2024-25 کی منظور کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: معراج امت کی رہنمائی اور آگاہی کا موثر ترین ذریعہ ہے، علامہ ظہیر کربلائی
اجلاس میں ریجن بھر سے ضلعی مسئولین اور انکے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس کے اختتام پر ریجنل صدر آئی ایس او پاکستان جنوبی پنجاب ریجن سید احتشام حیدر نے نامزد ریجنل کابینہ سے حلف لیا۔