مشرق وسطی

ولایت کا اصول دشمنوں کے مقابلے میں امت اسلامی کا نگہبان ہے،سربراہ انصار اللہ یمن

شیعہ نیوز: تحریک انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبد الملک الحوثی نے عید غدیر کی مناسبت پر اپنے خطاب میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ یمنی قوم اس دن کی مناسبت سے مختلف صوبوں میں بڑے عظیم جشن منعقد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید ولایت کو منانے کی انتہائی زیادہ اہمیت ہے اور حقیقت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکرگزاری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے لوگوں پر اسی عید کے دن دین اور نعمت کو کامل کیا۔
الحوثی نے کہا کہ ولایت کا اصول اسلامی امت میں دشمنوں اور منافقین کے اثرو رسوخ کو روکتا ہے اور امت اسلام ولایت کے اصول کی محتاج ہے تا کہ انحراف کے خطرات سے مقابلہ کرسکے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ منافق افراد ذلت آمیز ابراہام معاہدے جیسے رنگ برنگے عناوین کے ذریعے صہیونیوں کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں جبکہ تکفیری قوتیں اسلامی امت کو نشانہ بنانے کے لئے صہیونیوں کی آلہ کار ہیں۔

الحوثی کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اور امت اسلامی میں موجود منافق اس کوشش میں ہیں کہ امت اور اس کے فیصلہ ساز اداروں پر اپنی اجارہ داری قائم کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اور منافق امت اسلامی کے درمیان امام علی علیہ السلام کے متعلق منفی اور مخاصمانہ سوچ کی جڑیں مستحکم کرنے کے درپے ہیں، کیونکہ انہوں نے آپ علیہ السلام میں اس نجابت و اصالت کو دیکھا ہے کہ ان کے جھوٹ سے مقابلہ کرتی ہے۔ دشمن اپنی تمام تر کوششوں کو بروکار لارہے ہیں تاکہ امام علی علیہ السلام کو اسلامی امت سے الگ کرسکیں اور وہ ہر چیز کو تحریف کرسکیں، کیونکہ دشمن امام علی علیہ السلام سے تعلق کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button