اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمۃ الزہرا ؑاور حضرت خدیجہ الکبری ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمۃؑ الزہرا اور حضرت خدیجہ الکبری ؑ جیسی ہستیاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یوم خواتین کے موقع پر مبینہ عروت مارچ کی تیاریوں کیساتھ ساتھ گرم گرما بحث بھی جاری ہے۔ وفاقی وزراء فواد چودھری اور زرتاج گل سمیت متعدد وزراء نے عورت مارچ کو سکیورٹی دینے اور ان کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ فردوس عاشق اعوان نے اس کی مخالفت کی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے، میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہرقسم کے استحصال کے خلاف ہے اور انکے آئینی، قانونی، سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، عورتوں کے حق وراثت سے لے کر زینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اور سوچ کا واضح اظہار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہ الزہرا ؑکی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں، پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبری تجارت پیشہ تھیں، اسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button