دنیا

صہیونی عوام کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: تل ابیب اور دیگر شہروں میں لاکھوں شہریوں نے نیتن یاہو کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔

المنار نے کہا ہے کہ تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے دیگر شہروں میں نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف صہیونی عوام کے مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ای سی او کے پروگراموں اور سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہے، عباس عراقچی

گذشتہ رات ہونے والے مظاہروں میں تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی اور نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

سب سے بڑا مظاہرہ تل ابیب میں ہوا۔ مظاہرین نے نیتن یاہو کابینہ کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کرتے ہوئے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا جلد معاہدہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ گذشتہ گیارہ مہینوں سے صہیونی فورسز غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف آپریشن کررہی ہیں تاہم اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔ حماس پوری طاقت کے ساتھ غزہ اور غرب اردن میں موجود ہے۔ صہیونی یرغمالیوں کو رہا کرنے میں بھی اسرائیلی فوج بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button