مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیلی ڈرون استعمال کرنے کا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ڈرون استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات دبئی میں منعقد ہونے والے ورلڈ ایکسپو 2020 کی نگرانی کیلئے اسرائیل کے ڈرون استعمال کر رہا ہے۔

اسرائیل کی کمپنی ایر اوبوٹکس”Airobotics”، نے جو غرب اردن کے شہر بتاح تکفا میں ہے گزشتہ جولائی کے مہینے میں کہا تھا کہ دبئی کے حکام نے ورلڈ ایکسپو 2020 کی براہ راست نشریات دکھانے، تصاویر بھیجنے اور اسی طرح اس نمایش کی نگرانی کیلئے ہم سے ڈرون دینے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ ورلڈ ایکسپو 2020 کا یکم اکتوبر کو آغاز ہوا جو مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔ اس میں دنیا کے 190 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button