پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی، اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ملتان میں اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی، ملتان میں پریس کلب سے چوک نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کچھ افراد کے وفد کا جس میں سرکاری چینل کے میڈیا پرسنز اور کچھ ایسے افراد بھی شامل ہیں، جو ماضی میں حکومتی اہم ذمہ داریوں پر بھی فائز ہیں، یہ عمل پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نارملایز کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے، یہ امریکی و سامراجی ایجنڈے کو پاکستان میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی سازش ہے، لہذا پاکستانی عوام کبھی یہ نہیں ہونے دیگی، ہم ان افراد کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے۔ پاکستانی عوام اسرائیل سے نفرت کرتی ہے اور ہماری تمام ہمدردیاں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور باالخصوص آئی ایس او کے جوان ہر ایسی سازش کے خلاف آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر ضلعی رہنماء ایم ڈبلیو ایم فخر نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی نے قیام پاکستان کے بعد سب سے پہلے فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا اور اسرائیل کو عالم اسلام کا دشمن قرار دیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کے سیاسی سماجی اور معاشی تعلق کا بائیکاٹ کیا، لہذا اگر آج یہ عمل اور حرکات پاکستان کے آئین اور دستور سے غداری ہے، لہذا پاکستانی عوام میں اس بارے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، لہذا اس گھناونی سازش کے پیچھے جو مکار اور غدار ٹولہ ہے، اسے قرار باقی سزا دی جائے۔ ریلی میں شرکانے امریکہ اسرائیل مخالف بینر اور اشتہار اٹھائے ہوئے تھے اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور آخر میں اسرائیلی پرچم کو نذر آتش بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button