مشرق وسطی

جنگ کسی بھی مسئلے کا راہ حل نہیں : ایران

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان علی بہادری جهرمی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ پر اعتماد سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتا اور جنگ کسی بھی مسئلے کا راہ حل نہیں ہے۔

در ایں اثناء ایران کے صدر سید ابراهیم رئیسی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی یورپ تک نیٹو کا پھیلاو کشیدگی کا باعث ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بحران یوکرین کے بارے میں اپنے تازہ ٹوئٹ میں کہا کہ وہ جنگ کو کسی بھی مسئلے کا حل نہیں سمجھتے۔ انہوں نے لکھا کہ جنگ بندی کا قیام نیز سیاسی اور جمہوری راہ حل پر توجہ مرکوز کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ادھر ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کیف میں ایرانی سفیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرکے انہیں ایرانی شہریوں اور طلبہ کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں ۔

انہوں نے کہا کہ بحران کے آغاز ہی میں ایران کی وزارت خارجہ نے کرائسس سیل قائم کردیا تھا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے سفیر کو ہدایت کی ہے کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایرانی شہریوں کو چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button