مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی اتحاد یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے الحدیدہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 بار حملے کر کے جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی اتحاد نے نو اپریل سے اب تک یمن کے مختلف علاقوں پر ایک سو بیس زمینی اور ایک ہزار پانچ سو چھیاسی فضائی حملے کیے ہیں۔

سوئیڈن میں فائربندی کے اس سمجھوتے پر دسمبر سن دو ہزار اٹھارہ میں دستخط ہوئے تھے۔جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح یمن کے مرکزی، شمالی اور شمال مغربی علاقوں کو بھی وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں۔سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے –

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button