یمنی فوج کا بحیرہ احمر میں امریکی گشتی جہاز پر حملہ، اسرائیلی میڈیا
شیعہ نیوز: اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں گشت پر مامور امریکی گشتی جہاز پر حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی گشتی جہاز پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے حملے کے بعد فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ، اسرائیلی معیشت کو روزانہ 220 ملین ڈالر کا نقصان
اس سے پہلے ڈنمارک کی معروف کمپنی مرسک کی کشتی کو بحیرہ احمر سے گزرنے کے دوران یمنی فوج نے نشانہ بنایا تھا۔
مرسک پر حملے میں حصہ لینے والی چار یمنی کشتیوں پر امریکی ہیلی کاپٹر نے حملہ کرکے تین کو تباہ کیا تھا جبکہ چوتھا موقع پر حفاظت کے ساتھ نکل گئی تھی۔
امریکی حملے کے نتیجے میں یمنی فوج کے دس جوان شہید ہوگئے تھے۔
یمنی فوج نے واقعے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی فوج کو یمنی فوج پر حملے کا نتیجہ بھگتنا ہوگا۔
یاد رہے کہ یمنی فوج نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اسرائیلی بندرگاہ معطل ہوگئی ہے۔