Uncategorized

لاہور، جامعتہ المنتظر کا 2 روزہ سالانہ اجتماع 22 مارچ سے شروع ہوگا، علامہ ساجد نقوی مہمان خصوصی ہوں گے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)مادر علمی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور کا 2 روزہ سالانہ تبلیغی، تعلیمی اور تربیتی اجتماع 22 اور 23 مارچ منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے علما کرام شریک ہوں گے۔ ملت اسلامیہ کی عظیم قدیم درسگاہ کے اجتماع میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی اور دیگر علما شریک ہوں گے۔ اس موقع پر شیخ الجامعتہ علامہ اختر عباس اور محسن ملت علامہ علامہ صفدر حسین نجفی کی برسی، بشارت عظمیٰ کانفرنس، اجلاس آئمہ جمعہ و جماعت و مبلغین، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت وفاق المدارس الشیعہ کی سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کے اجلاس میں مختلف امور زیر بحث بھی آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button