Uncategorized

آغا سید علی الموسوی کی ملت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، اطہر عمران

شیعہ نیوز  (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے اپنے وفد کے ہمراہ آغا حیدر موسوی فرزند ارجمند مرحوم علامہ آغا سید علی موسوی سے انکی رہائش پر ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نے مرحوم موسوی کی دوسری برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی کی۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آغا علی موسوی کی ملت پاکستان کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، مرحوم آغا آئی ایس او کے جوانوں سے والہانہ محبت کرتے تھے وہ نوجوانوں کو نظم و ضبط کی نصیحت کرتے تھے، انکی وقت کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی تاکید ہوا کرتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم موسوی کی دوسری برسی آئی ایس او کے زیراہتمام لاہور میں ہو گی جس میں کثیر تعداد میں عوامی شرکت ہو گی۔ انہوں نے برسی میں آغا حیدر موسوی کو مدعو کیا۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری تہور حیدری اور ڈویژنل صدر لاہور سجیل شمسی بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اسلام کی ترویج کیلئے وقف کرتے ہوئے نوجوانوں کی تربیت کی اور علوم آل محمد سے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button