مضامین

مولانا فضل الرحمان بھی میک اپ کے شوقین نکلے، سراج الحق کو خواتین سے میک اپ کرانا اچھا لگتا ہے، سنسنی خیز انکشافات

خوبصورت نظر آنا ہر کسی کا حق ہے، مردوں کی نسبت خواتین میک اپ پر زیادہ توجہ دیتی ہیں لیکن پاکستان میں دین و مذہب کے نام نہاد ٹھیکیدار جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق تو میک اپ کے معاملے میں خواتین سے بھی دلدادہ نکلے۔ ایکسپریس نیوز کے میک اپ آرٹسٹ ندیم کشش نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”کل تک“ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر مقام کا چہرہ بہت بڑا ہے ان پر میک اپ بھی زیادہ لگتا ہے، اکثر سیاستدان لپ اسٹک لگاتے ہیں، نواز شریف اپنے بالوں پر ہاتھ نہیں لگانے دیتے وہ خود کنگھی کرتے ہیں، میاں صاحب کو آئینہ دیکھنے اور سجنے سنورنے کا شوق ہے، آصف زرداری میک اپ کراتے ہیں لیکن کنگھی اپنی جیب سے نکالتے ہیں اور وہی استعمال کرتے ہیں، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو میک اپ کرانا بہت اچھا لگتا ہے، رحمان ملک کے گال قدرتی سرخ ہیں ہم ان کو کم میک اپ کرتے ہیں۔ شیخ رشید کی آنکھوں میں شرارت جھلکتی ہے وہ جب بھی آتے ہیں مزاح کرتے ہیں۔

 

اے ٹی وی کی میک اپ آرٹسٹ سفینہ خرم نے کہا کہ صدیق الفاروق کوشش کرتے ہیں کہ ان کی داڑھی بہت اچھی لگنی چاہئیے۔ کیپٹل ٹی وی کی میک اپ آرٹسٹ انیلہ ارم نے کہا کہ شیری رحمان کو اپنے بالوں کی فکر ہوتی ہے ان کا پراپر ہیئر اسٹائل ہے، کشمالہ طارق چاہتی ہیں کہ ان کی آنکھیں بڑی لگیں، ایاز میر کے ہونٹ بہت خشک ہو جاتے ہیں وہ اس وقت تک آن ایئر نہیں ہوتے جب تک ہونٹوں پر کچھ لگا نہ لیں۔ یوسف رضاگیلانی اپنے میک اپ کے بارے میں بہت چوزی ہیں وہ کہتے ہیں کہ میری نیند پوری نہیں ہوئی اس لئے آنکھوں کے گرد حلقے بڑھ گئے ہیں۔ عمران خان اپنے ہیئر اسٹائل کیلئے بہت پریشان ہوتے ہیں وہ اپنے بالوں کو پاتھ نہیں لگانے دیتے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق کو خواتین سے میک اپ کرانا اچھا لگتا ہے، رحمان ملک کے بالوں الگ سا رنگ نکلتا ہے وہ پراپر کلر نہیں کراتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button