مسلم حکمران سیرت امام حسین کی پیروی کریں تو کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں، علامہ عون نقوی
شیعہ نیوز (کراچی) مسجد ایلیا پیر کالونی میں احترام محرم کانفرنس مولانا اکرام حسین ترمذی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ مسلم حکمران سیرت سید الشہدا حضرت امام حسین ؑ کی پیروی کریں تو کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔کیونکہ آپ ؑ نے شجاعت وبہاردی اور حریت کے ساتھ ساتھ باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیا ۔مولانا رجب علی بنگش نے کہا کہ آپ ؑ نے عدل و انصاف کا پرچم بلند اور رواداری ،محبت اور صبر و تحمل کی بات کی۔ مولانا خلیل احمد کمیلی نے کہا کہ کربلا کے میدان میں امام حسین ؑ نے عظیم قربانی دی ۔علامہ جعفر رضا نقوی نے کہا کہ امام حسین ؑ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ حکیم محمد احمد زیدی ،اقبال زیدی،عباس جارچوی اور افتخار زیدی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ملت مسلمہ محرم مثالی اتحاد کیساتھ منائے گی اور شرپسندی کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائیگا۔