شیعہ علماء کونسل کی پی ٹی آئی کا کراچی احتجاج جلد ختم کرانے کا کریڈٹ بھی لینے کی کوشش
شیعہ نیوز (راولپنڈی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے انہیں ٹیلی فون کیا، اور 12 دسمبر کو کراچی میں ہونے والا احتجاج چہلم امام حسین (ع) کے احترام میں شام سے قبل ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی، شیعہ علماء کونسل کے آفیشل ٹیوٹر اکاونٹ سے جاری ایک بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے زاہد علی اخونزادہ کو بتایا کہ پی ٹی آئی کراچی میں عزاداری کے احترام میں ہرممکن تعاون کرے گی، جبکہ زاہد علی اخونزادہ نے کہا ہے کہ شیعہ علماء کونسل کراچی میں تحریک انصاف کی جانب سے احترام چہلم امام حسین (ع) میں عزاداری سے قبل احتجاج ختم کرنے کے اقدام کو سراہتی ہے۔ واضح رہے کہ ایس یو سی نے تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے اب تک خاموشی اختیار کر رکھی تھی جبکہ دوسری شیعہ تنظیم مجلس وحدت مسلمین نے اس سے قبل پی ٹی آئی سے کراچی احتجاج کے حوالے سے نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا، اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کو فون کرکے 12 دسمبر کا احتجاج احترام اربعین حسینی (ع) میں شام 5 بجے تک ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، شیعہ نیوز نے آزاد ذرائع سے معلومات کرنے کی کوشش کی تو وہاں سے تصدیق نہیں ہوسکی کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے زاہدعلی اخونزادہ نامی شیعہ علماء کونسل کے رہنماء کو فون کیا ہو۔ شیعہ تنظیموں کی کریڈٹ لینے کی ان کوششوں پر شیعہ افراد کو تشویش ہے، اور ان کا خیال ہے کہ شیعہ علماء کونسل ہو، مجلس وحدت مسلمین، یا پھر کوئی اور شیعہ تنظیم، سب کریڈٹ لینے کے چکروں میں ہیں۔