Uncategorized

پاک ایران گیس منصوبہ ختم نہ ہوتا تو گیس بحران سے دوچار نہ ہوتے،صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں مرکزی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی مخالف جماعتوں کا اتحاد قائم کریں گے، بیرونی طاقتوں کی جانب سے پھانسیوں کی مخالفت بلا جواز ہے، بھارت پاکستان پر حملوں کیلئے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے، 2014ء میں حکومت کی کارکردگی مایوس کن رہی، حکومت میلاد کے جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے اہل سنت جماعتوں کو اعتماد میں لے، فوجی عدالتوں کے قیام پر بعض جماعتوں کے تحفظات بلا جواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان عارضی نہیں مستقل اور لانگ ٹرم ہونا چاہئے، گیس کے بدترین بحران نے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں، حکومت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تاخیر نہ کرتی تو سانحہ پشاور نہ ہوتا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنا تو سنی اتحاد کونسل دھاندلی کے ثبوت کمیشن میں پیش کرے گی، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبہ ختم نہ ہوتا تو آج گیس کا بحران پیدا نہ ہوتا، قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رفتار انتہائی سست ہے، حکمرانوں کی نیک نیتی اور جرات کے بغیر ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button