Uncategorized

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے افراد کے جسم میں چپ لگا کر نگرانی کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قومی ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت نے کالعدم مذہبی اور فرقہ پرست تنظیموں کے فورتھ شیڈول میں شامل شرپسند افراد کی نقل و حرکت کی موثر نگرانی کیلیے ان کے جسم میں جی پی آر ایس چپ لگانے کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشکوک اور کالعدم تنظیموں کے افراد کی فوری تصدیق کیلیے تمام اضلاع میں داخلی اور خارجی راستوں پر نادرا ریکارڈ سے منسلک بائیو میٹرک مشینیں بھی لگائی جائیں گی۔ صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دونوں نظام پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی زیرنگرانی شروع کیے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت نے انسٹی ٹیوٹ کو دو ہفتوں کے اندر یہ سسٹم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پانچ ہزار جی پی آر ایس چپس درآمد کرنے کے علاوہ ایک ہزار بائیومیٹرک مشینیں منگوا کر پورے صوبے میں لگائی جائیں گی۔ انھوں نے کہا ان اقدامات سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد میں اضافہ ہو گا اور دہشت گردوں اور مشکوک افراد کی سخت نگرانی میں مدد ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا اس مقصد کیلیے حکومت نے پانچ ارب روپے پہلے ہی فراہم کر دیے ہیں۔

پنجاب حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ قومی ایکشن پلان پر جنگی بنیادوں پر عملدرآمد کیلیے جی پی آر ایس چپس درآمد کی جا رہی ہیں، یہ چپس فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کلائی یا گھٹنے میں لگائی جائیں گی جس کی وجہ سے انھیں ان کے اپنے علاقوں تک محدود رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے لاہور میں ایک کنٹرول روم بنایا جا رہا ہے جسے تمام اضلاع میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے ساتھ منسلک کرکے دہشت گردوں کی بذریعہ سیٹلائٹ نگرانی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button