جماعت کی منافقت :: روضہ رسول (ص) کو چومنا بدعت: امام کعبہ کو چومنا عین عبادت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جدید میڈیا نے جہاں آپس کے تعلقات کو قریب کیا ہے وہیں نام نہاد نظریات کو آشکار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، وہابی ایک شدت پسند گروہ جسکے نظریات وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ کھوکھلے ہوتے جارہے ہیں، اور میڈیا کے توسط سے انکی حرکات انکے نظریات کی مخالفت کررہی ہے۔ مسلمانوں کو بدعت اور شرک کے نام پر اولیاء اللہ کی قبروں سے دور رکھنے والے آج کس طرح سے ایک شخص کو چوم رہے ہیں۔ اب انکی بدعت اور شرک کہاں چلا گیا، ملا کے لئے دین میں سب کچھ جائز جبکہ عوام کے لئے شرک و بدعت۔
کل تک روضہ رسول کو چومنا بدعت تھا لیکن امام کعبہ کو چومنا جائزہوگیا ، یہ کیا منافقت ہے بھائی؟ اگر آپ کہیں کہ کیونکہ یہ امام کعبہ ہیں انکے احترام میں ہم انہیں پیار کررہیں تو بھائی سراج ہم بھی تو روضہ رسول کو بھی تو احترام میں چومتے ہیں، لیکن وہ بدعت اور آپ کریں تو عین عبادت!!!
نوٹ :حالیہ تصویر میں جناب امیر جماعت اسلامی سراج الحق منصورہ آمد پر امام کعبہ کو چوم رہے ہیں!!