پاکستانی شیعہ خبریں

سندھ حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کےلئے پاک فوج طلب کرلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران امن و امان کےلئے پاک فوج طلب کرلی۔اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پاک فوج اور وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک فوج تعینات کی جائے۔خط میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی میں پاک فوج کی 8 کمپنیاں، حیدرآباد ڈویژن میں 400 فوجی جوان، شہید بے نظیرآباد ڈویژن میں 2 پلاٹون، سکھر ڈویژن کے لیے پاک فوج کی 2 کمپنیاں اور لاڑکانہ ڈویژن کے لیے 700 فوجی جوان تعینات کئے جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button