Uncategorized

یزیدی قوتیں مسجدوں اور مزاروں میں دھماکے کر رہی ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں شہادت امام حسینؑ کی مناسبت سے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اوباما ملاقات فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں تھی، بھارت نے پاکستان کیخلاف سرد جنگ شروع کر رکھی ہے، حکومت بھارتی فلموں اور ڈراموں پر پابندی عائد کرے، امریکہ، افغانستان اور بھارت خطے میں گریٹ گیم کیلئے متحد ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل کو سیاسی سمجھوتوں کی نذر نہ کیا جائے، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کا شکار ہو گئی ہے، بھارت نسلی اور مذہبی تقسیم کی طرف بڑھ رہا ہے، کرپشن کے مقدمات کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معافی مانگنے تک بھارت سے کرکٹ معطل رکھی جائے، پاکستان کرکٹ بورڈ کریمینل مافیا بن چکا ہے، جیکب آباد میں ماتمی جلوس پر خودکش حملہ قابل مذمت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ معرکہ کربلا سے اُمت مسلمہ کو حیات نوء حاصل ہوئی، فکر حسینؑ کو رہبر و رہنما بنانے کی ضرورت ہے، یزیدی قوتیں مسجدوں اور مزاروں میں دھماکے کر رہی ہیں، اکیسیویں صدی اسلام کے غلبہ کی صدی ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد کمزور ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شکایات ازالہ کمیٹی کا قیام کراچی آپریشن رکوانے کی سازش ہے، عالمی برادری کب تک اسرائیلی مظالم نظر انداز کرے گی، بھارت عالمی اچھوت بن گیا ہے، اب بھارت سے کرکٹ سیریز کی کوئی ضرورت نہیں، آبی ذخائر کی تعمیر محض دعووں سے ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button