Uncategorized

عزاداری یزیدیت کیخلاف احتجاجی تحریک ہے، فخر عباس بٹر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور کا اجلاس ڈویژنل صدر فخر عباس بٹر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جے ایس او کے کارکن مجالس اور عزاداری کے جلوسوں میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اجلاس میں تمام یونٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے علاقے میں ہونیوالی مجالس اور عزاداری کے جلوسوں میں نماز باجماعت کا بھی اہتمام کروائیں اور پولیس کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر سکیورٹی پر بھی ڈیوٹیاں سرانجام دے کر عزاداروں کی حفاظت کا فریضہ نبھائیں، تاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ فخر عباس بٹر کا کہنا تھا کہ عزاداری ملت تشیع کی پہچان ہے، اس میں رکاوٹیں ڈالنے والے خود مٹ گئے، یزیدیت کیخلاف غم حسین ؑ کی شکل میں احتجاجی تحریک جاری ہے، اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے محرم الحرام کے دوران مجالس منعقد کروانے پر مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری میں جو بھی مشکلات آئیں گی، علامہ ساجد علی نقوی کے فرمان کے مطابق انہیں خوش دلی سے قبول کرکے فخر محسوس کرتے ہیں، کچھ قوتیں عزاداری کو محدود کرنا چاہتی ہیں جنہیں انشااللہ ناکامی ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button