Uncategorized

آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام قومی مرکز شاہ جمال میں کیریئر گائیڈنس سیمینار کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کی جانب سے کیریئر گائیڈنس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا کی کثیر تعداد کے علاوہ مختلف پروفیشنل تعلیمی اداروں کے نمائندہ طلبا اور ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کی۔

زرائع کے مطابق سیمینار سے ماہرتعلیم کمیل بادامی، عبداللہ علی اور عمران ملہی نے خطاب کیا۔ ماہر تعلیم عمران ملہی نے کہا کہ ہمیں دوران طالب علمی ہی میں فیصلہ کر لینا چاہیے کے ہم نے کس فیلڈ کو جوائن کرنا ہے، انسان جو کچھ بھی ہوتا ہے ماضی میں اپنے کئے ہوئے فیصلوں کی وجہ سے ہی ہوتا ہے، تعلیمی میدان میں فیصلے سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اندر پائی جانیوالی خوبیوں کا اندازہ لگا کر تعلیمی شعبہ منتخب کریں۔ معروف ماہر تعلیم کمیل بادامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا صحیح وقت میں کیریئر پلاننگ نہ ہونے کے باعث ہر شعبے اور معاشرے میں گمراہی اور بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے، ہمارے اردگرد بہت سی ایسی مثالیں ملیں گی کہ انہوں نے تعلیم کیا حاصل کی اور بن کیا گئے۔ انہوں نے طلبا کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

ماہر تعلیم عبداللہ علی کا کہنا کہ ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتے کہ حکومت کی طرف سے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان ضائع ہو رہے ہیں۔ نوجوان اس ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو درست استعمال کرنے کی بجائے ضائع کیا جا رہا ہے، اسی وجہ سے نوجوان حسرت و مایوسی کی تصویر بن گئے ہیں۔ درست کیریئر گائیڈنس کے فقدان سے نوجوجوان طلباء کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں اور پھر یہ نوجوان برے کاموں اور جرائم کی راہ اختیار کر لیتے ہیں۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر علی کاظمی نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہر دور میں جوانوں کی تعلیمی میدان میں رہنمائی کی ہے اور کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم الہی اہداف کے حصول کیلئے ہے۔ آئی ایس روز اول لیکر آج تک اس معاشرے کو نا صرف بہترین تعلیم یافتہ نوجوان دیئے بلکہ اسلامی تعلیم کے ذریعہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو اس معاشرے کو اسلامی معاشرہ بنانے کیلئے وہ افرد فراہم کیے جو آج استعماری ہتھکنڈوں کو آگے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ سیمینار میں لاہور اور مضافات سے 800 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button